کراچی(پی این پی) شہر قائد میں ستمبر کے مہینے کے آغاز پر ہی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 تا 3 ڈگری اضافہ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب شہر میں صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی یا پھوار ہونے کی توقع ہے۔
PNP
Comments are closed.