by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کرنے اور پھر پیرس میں مختصر قیام کے بعدآج شام لندن پہنچے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری بھی آج بچوں اور شوہر کے ہمراہ لندن پہنچی ہیں، بلاول اور بختاور بھٹو لندن میں والد آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی بھی چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔ بھٹو زرداری خاندان کا لندن میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کا امکان ہے۔



PNP

Comments are closed.