by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال، کاروباری مراکز بند، کراچی میں نامعلوم افراد کا جلاو گھیراؤ

کراچی(پی این پی) پیٹرولیم مصنوعات اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے جلاو گھیراؤ کیا گیا۔
 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم افراد نے جلاو گھیراو شروع کیا، نامعلوم افراد نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور ٹائر نذر آتش کیے، نامعلوم افراد نے دو موٹر سائیکلیں بھی نذر آتش کیں۔ 
موسمیات، صفورا چورنگی اور اطراف میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے کاروبار بند کروا دیا گیا، صبح سویرے کھلنے والی دکانیں اور پیٹرول پمپس بند کروائے گئے۔ 

ادھر، کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی جماعت اسلامی اور تاجروں کی اعلان کردہ ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

کراچی بار کے مطابق کراچی بار کے تحت سندھ ہائی کورٹ سے پریس کلب تک مہنگائی کی خلاف پرامن ریلی نکالی جائے گی، ہڑتال اور پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے وکلاء اور سائلین کو سٹی کورٹ پہنچنے میں دشواری ہوسکتی ہے، عدالت سے گزارش ہے کہ وکلا یا سائلین کی عدم حاضری پر کوئی سخت آرڈر جاری نا کیا جائے۔



PNP

Comments are closed.