موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
اسلام آباد (پی این پی)محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق موٹر سائیکل سوار محکمہ کی جانب سے مقرر کردہ ڈیزائن اور معیار کے مطابق اپنی نمبر پلیٹ خود بنوا سکیں گے، جس کے لیے کسی اضافی نمبر پلیٹ فیس کی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی۔
حکام کے مطابق نمبر پلیٹ سفید دھاتی شیٹ پر تیار ہونی چاہیے، جبکہ اس پر سیاہ رنگ میں واضح اور ابھرے ہوئے حروف اور ہندسے درج ہونا ضروری ہیں۔
محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹ کے لیے دو منظور شدہ سائز بھی مقرر کیے ہیں۔ لمبی نمبر پلیٹ کا سائز 205 × 70 ملی میٹر جبکہ چوکور نمبر پلیٹ کا حجم 200 × 170 ملی میٹر ہونا چاہیے۔
محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکل مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر مقررہ سائز اور معیار کے مطابق نمبر پلیٹ نصب کریں اور غیر معیاری یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے اجتناب کریں۔
حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
PNP
Comments are closed.