کھٹمنڈو: نیپال میں تباہ کن سیلاب کے 10 روز بعد متاثرہ مکان کے ملبے سے ایک خاتون کو زندہ نکال لیا گیا۔
نیپالی میڈیا کے مطابق نیپال کے ضلع نواکوٹ میں سیلاب سے تباہ شدہ ایک چار منزلہ مکان کے ملبے سے 60 سالہ خاتون کو زندہ نکالا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چندیکا شریستھا نامی خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں امدادی کارکنوں نے تلاش کیا جس کے بعد خاتون کو ہوش میں لایا گیا اور وہیں پانی بھی پلایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
امدادی کارکنوں کے مطابق خاتون 10 روز سے ملبے تلے پھنسی ہوئی تھی اور اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیپال میں تباہ کن سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 1300 سے زائد ہوگئی ہے اور 5 ہزار 600 سے زیادہ افراد لاپتا ہیں۔
گزشتہ روز ہائیڈرو پاور منصوبےکی سرنگ سے بھی دو افرادکو زندہ نکالا گیا تھا۔ ہائیڈرو پاور منصوبے کی ترشولی 3 اے سرنگ میں مزید افراد کے زندہ ہونے کا امکان ہے: نیپالی حکام نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق تقریباً 4000 افراد تاحال لاپتا ہیں جن میں 583 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں.
PNP
Comments are closed.