1965ء سے معرکہ حق تک مسلح افواج نے ثابت کیا ہے کہ 6 ستمبر کا جذبہ آج بھی مدہم نہیں ہوا: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1965ء سے معرکہ حق تک، مسلح افواج نے ثابت کیا ہے کہ 6 ستمبر کا جذبہ آج بھی مدہم نہیں ہوا ہے۔
یوم دفاع کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنے شہدا کی جرأت، غازیوں کی بہادری اور ان کے اہل خانہ کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم پاکستان آرمی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے بہادروں کے ساتھ فخر کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن امن کے لیے ہمارے عزم کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، وطن کے دفاع، دہشت گردی اور جارحیت کو شکست دینے کا عزم اور صلاحیت دونوں موجود ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ آئیے ایسا پاکستان تشکیل دیں جو متحد، پرامن، معاشی طور پر مضبوط ہو۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ہمارے وطن کی ہمیشہ حفاظت فرمائے۔
PNP
Comments are closed.