by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہانگ کانگ ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس میچ کے ساتھ ہی قومی ویمن ٹیم کی اوپنر منیبہ علی کے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز مکمل ہوگئے۔

ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل تقریب میں منیبہ علی کو خصوصی کیپ دی گئی۔

خیال رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



PNP

Comments are closed.