by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں شہباز سینئر کو اعزاز پیش کیا گیا

پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپئن اور سابق کپتان شہباز احمد سینئر نے بیلجیئم میں منعقد ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں مین آف دی ٹورنامنٹ ٹوماس دومین کو اعزاز پیش کیا۔

انہیں ایف آئی ایچ لیجنڈ کی حیثیت سے فائنل میچ دیکھنے اور یہ اعزاز پیش کرنے کی دعوت ہاکی ورلڈ کپ 2026 کی انتظامیہ نے دی تھی۔

شہباز سینئر کی قیادت میں پاکستان نے 1994 کا ہاکی ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

یاد رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل، اسپین اور جرمنی کے درمیان گزشتہ روز بیلجیئم کے شہر واور میں واقع بیلفیئس ہاکی ایرینا میں کھیلا گیا۔

اس میں جرمنی نے اسپین کو ایک گول سے شکست دی۔ اس طرح ہاکی کی تاریخ میں پاکستان کے بعد جرمنی دوسرا ملک بن گیا، جس نے 4 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا۔

شہباز سینئر نے اس دعوت کو اپنے اور پاکستان کے لیے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی ہاکی میں پاکستان کے شاندار ورثے کا اعتراف ہے۔

دوسری جانب اس ہاکی کے ورلڈ کپ میں ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان نے کوالیفائی کیا اور کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان 11ویں نمبر پر رہا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی بیلجیئم کے بادشاہ کنگ فلپ تھے۔



PNP

Comments are closed.