by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم شہباز شریف کی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں شہری اور اقتصادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مذمت کردی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حوثیوں کی کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، کارروائیاں عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی میں خلل کا باعث بن سکتی ہیں۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اور محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک گفتگو نہایت گرمجوشی کے ساتھ دوستانہ ماحول میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم کے ہمراہ کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ خطے میں امن کا قیام کی کوشش جاری رکھیں گے۔

شہباز شریف نے دوران گفتگو موجودہ بحران کے دوران دانش مندانہ اور دور اندیش قیادت پر سعودی ولی عہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریقین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کےلیے پاکستان کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق اور جلد ملاقات کی خواہشات ظاہر کی۔



PNP

Comments are closed.