کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے منگھوپیر نیو ناظم آباد پل پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکی خولہ یونس جاں بحق جبکہ اس کے 40 سالہ والد محمد یونس زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق حادثے کے وقت کار 13 سے 14 سالہ لڑکا چلا رہا تھا جسے موقع پر موجود لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی محمد یونس جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والد ہیں۔ چھیپا ایمبولینس کے ذریعے زخمی باپ اور جاں بحق بیٹی کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔
PNP
Comments are closed.