by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 7 فیصد بڑھانے کا اعلان

کراچی(پی این پی)گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 7 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پچھلے 7 دن میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتہ میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا۔

گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھائے جانے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔



PNP

Comments are closed.