by Rao Imran Suleman
Rao Nama

این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افرادگرفتار

اسلام آباد(پی این پی) اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے 100 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق غیرقانونی کال سینٹر سے حراست میں لیے جانے والوں میں 17 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کال سینٹر سے غیراخلاقی ایپلیکشن اور بھارت، برازیل سے فنانشل اسکیم کے بھی شواہد ملے ہیں۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر سیل کر کے تمام ڈیٹا اور گیجٹ قبضے میں لے لیے ہیں۔ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام غیرقانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

PNP

Comments are closed.