by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد /ملتان (پی این پی)وزیرِ اعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں وزیر اعظم نے امیر جماعت اسلامی کو اسلام آباد میں دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کی ۔

ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کو ان مشکل حالات میں پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت جس قدر ممکن ہوا عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بناتی رہے گی۔امیر جماعت اسلامی نے وزیرِ اعظم کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی دھرنا مؤخر کرنے پر غور کر رہی ہے. دونوں رہنماؤں نے وزیرِ اعظم کے دورے کے بعد ملاقات کرنے اور اس امر پر مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیادریں اثناء جماعتِ اسلامی نے لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہم سے مارچ موخر کرنے کی درخواست کی، وزیرِ اعظم نے ہمیں ملاقات کی دعوت دی، ان سے ملاقات ضرور کریں گے، وہ جب پاکستان آئیں گے تو ان سے بات کریں گے، حکومت سے تحریری یقین دہانی لیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وطن واپس آ کر جماعتِ اسلامی کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دوں گا، طویل مشاورت کی، مشاورت کے بعد طے کیا ہے کہ احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے، ہم لانگ مارچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ صورتِ حال خراب ہے تو اس کی ذمے دار حکومت ہے، دھرنے جاری رہیں گے، وزیرِ اعظم وطن آئیں تو ہم ان سے بات کریں گے،

اگر وہ ریلیف دیں گے تو ٹھیک ورنہ پھر ہم اکتوبر میں لانگ مارچ کریں گے۔امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، ہماری شٹر ڈان ہڑتال کی وجہ سے حکومت پر دبا پڑا، حکومت کو پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز دیں، حکومت نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں لیوی کم نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے مارچ سے پہلے وزرا سے ملاقاتوں کے 3 سے 4 دور ہوئے، حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف ناکافی ہے، آپ پیٹرول پر لیوی ختم نہیں کر سکتے تو ہم اپنا احتجاج کیسے ختم کر سکتے ہیں؟ ہمارا ذاتی ایجنڈا نہیں، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں لوگ بچوں سمیت خودکشی کر رہے ہیں، لوگوں سے 6 گنا لیوی وصول کی جا رہی ہے، حکومت کہتی ہے کہ ہم پر آئی ایم ایف کا دبا ہے، وزیرِ اعظم سے مذاکرات کریں گے، ہم عوام کے ریلیف کی بات کر رہے ہیں، کچھ بھی ہو ہم اپنی تحریک جاری رکھیں گے، دھرنے جاری رہیں گے، جماعت اسلامی جب کوئی فیصلہ کرتی ہے تو پورا کرتی ہے، ہمارا ملتان میں پڑا رہے گا۔

PNP

Comments are closed.