صدرِ مملکت آصف زرداری نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ اور نقصان کی تلافی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
آرڈیننس کے تحت سیف سٹی کیمروں یا نگرانی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے پر فی کیمرا یا بنیادی ڈھانچے کی مد میں 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
کیمروں یا نگرانی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے پر اکسانے یا اس کی ترغیب دینے والے افراد پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، ہڑتال یا کسی اجتماع کے دوران سیف سٹی کیمروں یا نگرانی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی صورت میں منتظمین کو نقصان کا ذمے دار قرار دیا جائے گا۔
جرمانے اور نقصان کی لاگت کا تعین مجاز افسر سماعت کا موقع فراہم کرنے کے بعد کرے گا۔
متعلقہ شخص کو 30 دن کے اندر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کے سامنے اپیل کرنے کا حق حاصل ہو گا۔
جرمانے یا نقصان کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے اراضی کے محصول کے بقایا جات کے طور پر وصول کیا جا سکے گا۔
آرڈیننس کے تحت جرمانے اور نقصان کی مد میں وصول ہونے والی رقم سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور تبدیلی پر خرچ کی جائے گی۔
PNP
Comments are closed.