معروف پاکستانی کامیڈین نسیم وکی نے بتایا کہ انہیں بھارتی کامیڈی شودی کپل شرما شو ‘ کی ایک قسط کا معاوضہ 4 سے 5 لاکھ روپے ملا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نسیم وکی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئے تھے جس دوران میزبان نے ان سےکپل شرما شو کے ایک دن کے معاوضے سے متعلق سوال کیا۔
اس کے جواب میں نسیم وکی نے بتایا کہ بھارت میں ’دی کپل شرما شو ‘کی ایک قسط کا معاوضہ 4 سے 5 لاکھ بھارتی روپے ہوتا ہے جو کہ اب 15 سے 20 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
نسیم وکی نے بتایا کہ جب میں نے کپل شرما شو میں شرکت کی تھی تب ان کے ایک شو کا معاوضہ آج کے معاوضوں سے دُگنا تھا۔
انہوں نےکہا کہ بھارتی کامیڈی پروگرام کے اسکرپٹ کے لیے 7 سے 8 رائٹرز ہوتے ہیں جو اسکرپٹ لکھتے ہیں پھر ایک دن ریہرسلز اور ایک دن ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔
دوران شو میزبان نے کپل شرما کا ایک شو کا معاوضہ پوچھا تو نسیم وکی نے بتایا کہ کپل کے معاوضے کو جاننے کیلئے آپ کا کیلکوکیٹر خراب ہوجائے گا کیوں کہ ان کے ایک شو کا معاوضہ ایک کروڑ کے قریب تر ہوگا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post