پنجاب میں یکم اکتوبر سے صفائی فیس کے چالان جاری، پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ وصولی
لاہور(پی این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے شہری علاقوں میں صفائی فیس کی وصولی کا نیا میکنزم متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی گئی،
یکم اکتوبر سے شہریوں کو صفائی فیس کے چالان کی ڈیلیوری شروع ہوگی۔محکمہ ایکسائز کے مطابق پنجاب کے شہری علاقوں میں یکساں صفائی فیس کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔ صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ وصول کی جائے گی جبکہ محکمہ ایکسائز نے ریونیو کلیکشن کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔نئے نظام کے تحت 5مرلہ تک کے گھروں سے 300روپے، 5سے 10مرلہ کے گھروں سے 500روپے، 10سے 20مرلہ کے گھروں سے 1000روپے، 20سے 40مرلہ کے گھروں سے 2000روپے جبکہ 40مرلہ سے بڑے گھروں سے 5000روپے ماہانہ صفائی فیس وصول کی جائے گی۔
کمرشل یونٹس کے لیے چھوٹے یونٹس سے 500روپے، درمیانے یونٹس سے 1000روپے جبکہ بڑے کمرشل یونٹس سے 3000روپے ماہانہ صفائی فیس مقرر کی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز گھر گھر سروے کے ساتھ صفائی فیس کے بلوں کی پرنٹنگ بھی کرے گا۔ صفائی فیس کے بلوں سے متعلق شکایات کے ازالے اور بلوں میں درستگی کی ذمہ داری بھی محکمہ ایکسائز کی ہوگی۔
PNP
Comments are closed.