by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ٹرمپ کی بھارتی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت

فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کردی۔

امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف بھارتی اشتعال انگیز اقدام کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا۔ پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کا مقابلہ کیا اور اسے وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی وژنری قیادت کے باعث جنوبی ایشیا کے لاکھوں عوام کی جانیں بچ گئیں، دو ایٹمی پڑوسی ملک آل آؤٹ جنگ کے دہانے پر تھے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یقینی بنانا ہو گا کہ جنوبی ایشیا دوبارہ اس صورت حال پر نہ پہنچے، اس کے لیے یقینی بنانا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے۔



PNP

Comments are closed.