ایتھنز میں ایک گھر میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے پلاکا ضلع میں ایک گھر میں ہوا، جہاں چار امریکی شہری کرائے پر مقیم تھے۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں چار امریکی شہری، ایک برطانوی شہری اور اس کی یونانی اہلیہ شامل ہیں۔ برطانوی شہری اور اس کی اہلیہ دھماکے کے وقت گھر کی دوسری منزل پر موجود تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ دھماکے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.