ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں آج تین پاکستانی ایکشن میں ہیں، جہاں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ناگویا میں جاری ایونٹ کے جیولین تھرو میں ارشد ندیم اور یاسر علی جبکہ لانگ جمپ میں انصر عباس حصہ لے رہے ہیں۔
جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو بھی کردی جو 76.69 میٹر رہی جبکہ دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔
تاہم ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں کم بیک کیا اور نیزے کو 80.29 میٹر دور پھینک دیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی تھروور چوتھے نمبر پر آگئے۔
ارشد ندیم کی چوتھی تھرو بھی ضائع ہوگئی، وہ 8 ایتھلیٹس میں اس وقت چوتھے نمبر پر ہیں۔ ارشد ندیم کی پانچویں اور چھٹی تھرو بھی ضائع ہوگئی اور اس کے ساتھ ہی وہ ایونٹ میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
PNP
Comments are closed.