مری: سڑک سے گرنے والی اسکول وین میں آگ لگ گئی، 11 افراد سوار تھے
مری میں لوئر موہڑ ابڑاہوتر کے قریب وین بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکول کے بچے سوار تھے۔
حادثے کے بعد زخمی سمیت تمام بچوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔
ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کچھ بچوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈی پی او مری کے مطابق حادثے میں زخمی11 افراد اسپتال لائے گئے جن میں سے بچوں سمیت 8 افراد کی حالت مستحکم ہے جبکہ 3 بچوں ارحم، حسن طالب اور عائشہ کو مزید علاج کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
رپورٹ کے مطابق اسکول وین میں ڈرائیور سمیت 11 افراد سوار تھے، گاڑی میں 11 افراد کی موجودگی مقررہ گنجائش سے زائد تھی، اسکول وین میں 8 افراد کی گنجائش تھی۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی میں سوار تمام 11 افراد آگ لگنے سے زخمی ہوئے، انگوری روڈ پر اسکول وین میں آگ مبینہ طور پر بیٹری میں اسپارکنگ سے لگی، حادثے کے وقت گاڑی میں آگ بجھانے کا آلہ نہیں تھا۔
PNP
Comments are closed.