ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی امریکہ سے وطن واپس روانہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیویارک میں اپنی سفارتی ملاقاتیں اور مشاورت مکمل کرنے کے بعد تہران کے لیے روانہ ہوگئے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران کا سات نکاتی منصوبہ قطر کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب تہران کو واشنگٹن کے جواب کا انتظار ہے۔ ان کے مطابق امریکی مؤقف آئندہ ایک گھنٹے کے دوران ثالثوں کے ذریعے ایران تک پہنچنے کی توقع ہے۔
عباس عراقچی کی نیویارک میں موجودگی کے دوران سفارتی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
PNP
Comments are closed.