پشاور: خاتون ڈاکٹر نے ہنی ٹریپ کرکے افغان شہری کو قتل کردیا
پشاور (پی این پی)چمکنی میں 20 ستمبر کو پیش آنے والے افغان شہری کے قتل کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،
پولیس نے مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث افغان خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار خاتون ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے، جس نے مبینہ طور پر مقتول کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اپنے جال میں پھنسایا اور اسے چمکنی بلانے کے بعد قتل کروایا۔
حکام کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش بیان دیا کہ مقتول مبینہ طور پر 1999 میں اس کے والد کے قتل میں ملوث تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے اسے قتل کروانے کی منصوبہ بندی کی۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعے میں ملوث دیگر مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.