by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایم ڈی کیٹ کے ٹاپ 100 بچوں کا دوبارہ ٹیسٹ لے کر دیکھ لیں حقیقت کھل جائے گی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان

کراچی (ڈیلی پاکستان آں لائن) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے ٹاپ 100 بچوں کا دوبارہ ٹیسٹ لے کر دیکھ لیں حقیقت کھل جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ اندرون سندھ کے 80 فیصد والے این ای ڈی میں 26 فیصد نمبرز لیتے ہیں، سندھ حکومت نے تعلیم کا نظام تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی رزلٹ پر کہا کہ  میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں اگر تھر کے بچے کامیاب ہوئے ہیں تو اس پر کسی کو حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے بچے اور بچیاں بھی ہمارے اپنے ہیں، ایم ڈی کیٹ رزلٹ پر کسی کو اعتراض ہے تو دور کرنے کیلیے تیار ہیں، ٹیسٹ میں کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو ثبوت لائیں تحقیقات کی جائیں گی، صرف اس بنیاد پر کہ تھر کے بچے کیوں کامیاب ہوگئے اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

 ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج فریال تالپور کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی ہے، اجلاس میں سکھر اور لاڑکانہ کے کچے ایریاز کو فوکس کیا گیا، پنجاب سے زیادہ امن سندھ کے کچے میں ہے، کچے میں جرائم پر قابو پا لیا گیا بہتری آئی ہے اس میں مزید اضافہ کریں گے۔



PNP

Comments are closed.