by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نجر قتل کیس میں بھارت ملوث تھا، کینیڈین وزیراعظم کا دعویٰ

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے دعویٰ کیا ہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے میں بھارت ملوث تھا۔

مارک کارنی کے مطابق کینیڈا نے نجر قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارت سے تعاون حاصل کیا، جبکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون ضروری ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ مستقبل میں ملک میں بھارت سے منسلک کسی مجرمانہ سرگرمی کا واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

ہردیپ سنگھ نجر کو جون 2023 میں برٹش کولمبیا میں قتل کیا گیا تھا۔ کینیڈین حکام نے بعد میں قتل کے معاملے میں چار افراد کو گرفتار کرکے ان پر الزامات عائد کیے تھے، جبکہ بھارتی حکومتی عناصر کے ممکنہ تعلق سے متعلق تحقیقات بھی جاری رہیں۔

کینیڈا اور بھارت کے درمیان نجر قتل کیس کے باعث سفارتی کشیدگی پیدا ہوئی تھی، تاہم 2026 میں دونوں ممالک نے سفارتی، معاشی اور سکیورٹی تعاون کو دوبارہ آگے بڑھانے پر بھی کام شروع کیا ہے۔

PNP

Comments are closed.