by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی؛ ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی(پی این پی)سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے نیو سبزی منڈی مرجان ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی۔ 

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ ساجد اللہ ولد سراج خان کے نام سے کی گئی، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کروائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



PNP

Comments are closed.