سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن بحال ہوگیا۔
فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت تقریباً 100 منٹ تک معطل رہی۔ آپریشن بحال ہونے کے بعد ریاض سے ایک پرواز دمام کے لیے روانہ ہوگئی، جبکہ بحرین سے آنے والی پرواز جی ایف 163 نے بھی کنگ خالد ایئرپورٹ پر لینڈ کرلیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تقریباً 20 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی منتظر ہیں۔ اس دوران سیالکوٹ اور استنبول سے آنے والی پروازوں کو متبادل طور پر القسیم اور جدہ ایئرپورٹس پر اتارا گیا۔
PNP
Comments are closed.