ابو ظہبی(نیوزڈیسک) کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابو ظہبی ٹی 10 کے ساتویں سیزن کا آغاز (کل) منگل سے ہو گا۔
میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز ، نیویارک سٹرائیکرز ، ناردرن واریئرز، مورسویل سمپ آرمی، دہلی بلز، ٹیم ابوظہبی، چنائی بریوز اور بنگلہ ٹائیگرز شامل ہیں ۔ افتتاحی میچ دکن گلیڈی ایٹرز اور نیویارک اسٹرائیکرز کے درمیان 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ راؤنڈ رابن مرحلے کی 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
ابتدائی 2 پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمنیٹر میچ کھیلیں گی۔ دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2 میں مقابلہ کرے گی۔ سنسنی خیز فائنل 9 دسمبر بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔ کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کا ٹکٹ 10 درہم میں دستیاب ہے جسے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے۔
Trending
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔