ابوظہبی:ناردرن واریئرز کے اوپنر کینر لیوس اور حضرت اللہ زازئی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ابوظہبی ٹی 10 کے چھٹے میچ میں ناردرن واریئرز نے ٹیم ابوظبی کے بولنگ اٹیک کو روند دیا اور 10 وکٹوں سے فاتح اپنے نام کی اس وقت میچ کا ایک اوور باقی تھا۔ ناردرن واریئرز نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم ابوظبی کو مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز تک محدود کردیا تھا۔ تبریز شمسی نے 17 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لیوس اور زازئی نے آسانی سے بیٹنگ کرتے ہوئے چھکے اور چوکے لگائے۔ لیوس 27 گیندوں پر 5 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سست آغاز کرنے والے زازئی نے 27 گیندوں پر 5 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔نادرون واریئرز کی جانب سے کینر لوئس نے 46 اور حضرت اللہ زازئی نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تبریز شمسی کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Trending
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع