ابوظہبی:انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کو ابوظہبی کا موسم بہت پسند ہے ۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں انگریز ہوں لیکن مجھے دھوپ اور گرم موسم پسند ہے۔ مجھے ساحل پسند ہے ۔دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز نے گزشتہ دو سیزن فرنچائز میں گزارے ہیں وہ نہ صرف ابوظہبی کو پسند کرتے ہیں اور انگلینڈ کی سرد موسم سرما سے دور رہنے کا لطف اٹھاتے ہیں۔. ٹیم ابوظہبی نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچ کھیلے ہیں تاہم وہ ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان نتائج کے باوجود ہیلز ٹورنامنٹ میں اپنے وقت سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ انگلش بلے باز نے کہا کہ وہ واقعی ٹی 10 میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہ ٹی 10 میں ان کا چوتھا سیزن ہے۔ ساحل ، سورج اور ٹی 10 کرکٹ کے علاوہ ہیلز ابوظہبی میں کھانے اور سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ جب بھی وہ ٹی 10 ٹورنامنٹ کھیلنے آتے تو ان کا وزن بڑھ جاتا ہے ۔”انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں کا ہر کھانا پسند ہے جب بھی میں یہاں آتا ہوں تو وزن میں تین چار کلو کا اضافہ ہوجاتا ہے میں سب کچھ کھاتا ہوں انتخاب کے لئے بہت سارے ریستوراں ہیں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا