ابوظہبی ٹی 10 کے 12 ویں میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے ٹیم ابوظہبی کو 63 رنز سے شکست دیدی ۔ آندرے فلیچر (41)، نکولس پورن (30) اور ٹام کوہلر کیڈمور (35) کی تیز اننگز کی بدولت گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ابوظبی کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز ہی بنا سکی اور اسے چار میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیوس ڈو پلوئے (25) اور کولن انگرام (19) نے چوتھی وکٹ کے لئے 41 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کے اسکورمیں نمایاں کردار ادا کیا ۔ٹیم ابوظبی نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ آندرے فلیچرکھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا