ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شریاس تلپڑے نے مشہور کامیڈی فلم گول مال 3،گول مال اگین، اورہاؤس فل 2 جیسی ہٹ فلموں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی میں فلم اسٹار اکشے کمار کے ساتھ اپنی نئی فلم ویلکم ٹو دی جنگل کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اس دوران ان کا پورا دن خوشگوار گزار جس کے بعد وہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے گھر روانہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے گھر پہنچے پر اپنی اہلیہ سے طبیعت میں بےچینی کا ذکر کیا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران اداکار کو سینے میں تکلیف اٹھی اور وہ زمین پر گرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی اسپتال انتظامیہ نے شریاس تلپڑے کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار کو دیر رات گئے اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور ان کا مزید علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ شریاس تلپڑے نے ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری میں کام کیا ہے ان کی مشہور فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کی جانے والی فلم اوم شانتی اوم،اپنا سپنا منی منی،گول مال ریٹنرزجیسے دیگر فلمیں شامل ہیں۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان