فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں پہنی گئی 6 جرسیاں لاکھوں ڈالرز میں نیلام ہو گئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سمیت دیگر میچز کے دوران ارجنٹائن کی نمائندگی کرتے ہوئے زیب تن کی گئیں لیونل میسی کی 6 جرسیاں رواں سال 14 دسمبر کو نیلامی کے لیے پیش کی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ میسی کی یہ جرسیاں نمائش کے بعد جمعرات کو نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 78 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہو گئیں۔
نیلامی کرنے والی کمپنی کے مطابق اسٹار فٹبالر کی جرسیوں کی نیلامی رواں سال ہونے والی کھیلوں کی یادگاری چیزوں کی مہنگی ترین نیلامیوں میں سے ایک ہے۔
نیلامی سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ میسی کی ان جرسیوں کی نیلامی ایک کروڑ ڈالرز سے زائد میں ہو سکتی ہے جو کہ کھیل کی تاریخ میں اب تک کی سب سے قیمتی نیلامیوں میں سے ایک ہو گی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسٹار فٹبالر نے اعلان کیا تھا کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ بارسلونا کے چلڈرن اسپتال کو عطیہ کریں گے۔نیلامی میں میسی کی جرسیاں خریدنے والے کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
یاد رہے کہ میسی کی قیادت میں ارجنٹائن نے 2022ء کے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔