اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف فنڈز کی منظوری معاشی بحالی کے سفر میں پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری ہے ، نگران وزیر اعظم ،آرمی چیف ،وزیر خزانہ سمیت پوری معاشی ٹیم اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔
اپنے ایک بیان میں صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان معاشی بحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ، آئی ایم ایف قسط کے اجرا سے روپے کی قدر میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں مزید استحکام آئے گا ، آئی ایم ایف پروگرام کی اصلاحات کے ساتھ تکمیل معاشی استحکام کیلئے ناگزیر ہے ،
احسن بختاوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کیلئے حکومت اور پاک فوج کے تمام فیصلوں کی پشت پر کھڑی ہے ، انتخابات کے بعد آنے والی حکومت طویل المدتی اصلاحاتی پیکج کے تحت معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھے ۔
Trending
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔