بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں بحیرہ احمر کی موجودہ صورتحال اور یمن کے خلاف فضائی حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ چین کو بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے اور وہ تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تنازعے کو مزید بڑھانے سے بچانے کے لئے صبروتحمل سے کام لیں ۔
انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر سامان اور توانائی کے لئے ایک اہم بین الاقوامی تجارتی راستہ ہے اور چین کو امید رکھتا ہے کہ تمام متعلقہ فریق بحیرہ احمر کے خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کر یں گے جو بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے.
ماؤ ننگ نے نشاندہی کی کہ چین کشیدگی میں کمی اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی سلامتی کے تحفظ کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے ۔
Trending
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔