واشنگٹن(نیوزڈیسک)سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہِ بین الاقوامی روابط کے ڈائریکٹر لیو جین چھاؤ نے سی پی سی کے ایک وفد کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن،امریکی صدر کے پرنسپل نائب معاون برائے قومی سلامتی امور جوناتھن فینر، ڈیموکریٹک اور ری پبلکن سینیٹرز ، سان فرانسسکو کی میئر لندن نکول بریڈ اور تھنک ٹینکس سمیت امریکی مالیاتی ،کاروباری و میڈیا شخصیات سے ملاقات کی ۔
لیو جین چھاؤ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے چین کی ترقی کے امکانات، چین -امریکہ تعلقات اور عالمی گورننس پر تمام فریقین کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چین اور امریکہ نے صدر شی جن پھنگ اور صدر بائیڈن کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا عہد کیا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔