اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت میں کل تین فروری تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی،سینئر کونسل سلمان صفدر کے جونئیر عدالت پیش ہوئے۔
جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد عدالت میں مصروف ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کرائی جائے گی۔پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے کہا کہ تین مقدمات کا چالان ایڈمن کورٹ کو مارک ہو چکا ہے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے سینئیر کونسل سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت نے کل3 فروری تک سماعت ملتوی کردی ۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔