بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے سائبر حملوں کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے امریکہ نے اپنی سربراہی میں دنیا کی سب سے بڑی انٹیلی جنس تنظیم “فائیو آئیز” کو جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لیے اکسایا ہے تاکہ “چینی ہیکرز” کے خطرے کا غلط تاثر اور معلومات مرتب اور پھیلائی جا سکیں اور اب وہ برطانیہ کے ساتھ مل کر نام نہاد “چینی سائبر حملوں” کو بڑھاوا دینے اور یہاں تک کہ چین کے خلاف غیر معقول یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے کام کر رہا ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ متعلقہ چینی سائبر سکیورٹی ایجنسی نے امریکی حکومت کے چین اور دیگر ممالک پر سائبر حملوں کے حوالے سے رپورٹس کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے لیکن امریکی حکومت نے اس معاملے میں ہمیشہ گونگے اور بہرے ہونے کا ڈرامہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ سائبر اسپیس میں ذمہ دارانہ رویہ اپنائے ،چور مچائے شور کا کھیل ترک کرے ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔