اسلام آباد(نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ آج صبح ان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی، پمز کے چار ڈاکٹرز کی ٹیم ان کے ساتھ تھی۔ ان کا معائنہ کیا ہے، انہیں زہر دیے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں۔ اور نہ ہی اس حوالے سے ان کے کوئی ٹیسٹ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ماضی میں کچھ ایسا ہوا ہو تو وہ کچھ کہہ نہیں سکتے۔ انہیں کچھ بدہضمی ہوئی تھی، کھانا نگلنے میں مشکل پیش آ رہی تھی، ان کی بھوک بھی ختم ہوگئی تھی۔اب ان کی یہ تمام کیفیات بہتر ہوچکی ہیں۔تاہم ان کی طبعیت سو فیصد ٹھیک نہیں ہوئی۔ وہ اب بھی پوری طرح کھانا نہیں کھا رہی ہیں اور نہ ہی ان کا وزن پورا ٹھیک ہے۔ اس لیے ان سے کہا گیا ہے کہ بہتر یہ ہے، چیک کیا جائے کہ انہیں کوئی سنجیدہ مسئلہ تو درپیش نہیں۔
بشری بی بی کو زہر دینے سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے، ماضی میں ان کو کچھ دیا گیا تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ان کو معدے میں اب بھی تکلیف ہے تاہم پہلے سے ان کی طبیعت کافی بہتر ہے
ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبعیت دو ماہ قبل کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی۔ اس وقت انہوں نے نہیں دیکھا تھا کہ ان کی طبیعیت کیوں خراب ہوئی تھی۔
ڈاکٹر عاصم یوسف کے بقول بشریٰ بی بی خود بھی کہہ رہی ہیں کہ ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے، ان کا وزن وغیرہ کم ہوا ہے، اس لیے اس عمر میں ان کا ٹیسٹ کرلیا جائے تو بہتر ہوگا۔ ان کے خون کے کچھ ٹیسٹ ہوں گے، معدہ کا اندر سے کیمرے کے ذریعے معائنہ ہوگا۔ یہ ضروری ہیں تاہم زہر کے حوالے سے ہم ٹیسٹ نہیں کر رہے ہیں۔
’ان کی صحت کی بحالی کافی حد ہوچکی ہے۔ البتہ کچھ علامات باقی ہیں کہ بھوک ٹھیک نہیں لگ رہی۔ ہم انڈوسکوپی کرکے دیکھ لیں کہ اندر کوئی زخم تو نہیں، السر وغیرہ نہ ہو۔ طبیعت کی خرابی معدے کی تیزابیت کی وجہ سے نہ ہوئی ہو۔ چیک کرکے ہم ان کا علاج کرسکتے ہیں‘۔
ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ہفتہ کے روز ملاقات ہوگی۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔