بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ نے جمہوریہ مالٹا کی نو منتخب صدر میریم کوویری ڈی بونو کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا اورصدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر ان کو مبارکباد دی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ 52 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور مالٹا نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا ہے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور اقتصادی شعبے سمیت تجارت و سرمایہ کاری، ثقافت وتعلیم، اور طب و صحت کے شعبوں میں تعاون کے بھر پور نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین- مالٹا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور روایتی دوستی ، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے نو منتخب صد میریم کوویری ڈی بونو کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔