چین کے تائیوان کے علاقے کے رہنما نے اپنی ایک تقریر میں “تائیوان کی علیحدگی ” کی وکالت کی ۔ سی جی ٹی این کے ایک عالمی آن لائن سروے کے مطابق ، تقریبا 90 فیصد (89.95 فیصد) جواب دہندگان نے ایک چین کے اصول کی حمایت کی اور “تائیوان کی علیحدگی پسندی کی تحریک کی سخت مخالفت کی ۔
جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ مین لینڈ اور تائیوان دونوں ایک ہی چین سے تعلق رکھتے ہیں اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے ۔
سروے میں ، عالمی جواب دہندگان میں سے 86.53 فیصد کا خیال ہے کہ تائیوان میں کوئی بھی سیاسی تبدیلی اس تاریخی اور قانونی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتی کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کا تعلق ایک ہی چین سے ہے ۔
سروے میں ، 90.21 فیصد عالمی جواب دہندگان نے تائیوان کے رہنما کے نامناسب بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کے مستقبل کے تعین کا اختیار 1.4 ارب سے زیادہ چینی شہریوں کا ہے جن میں تائیوان کے ہم وطن بھی شامل ہیں ۔
سروے کے مطابق ، 94.78 فیصد عالمی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام ایشیاء پیسیفک خطے اور دنیا کی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم ہے ۔ 79.12 فیصد جواب دہندگان نے تائیوان کے حکام کی جانب سے امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری کی شدید مخالفت کی ، ان کا خیال ہے کہ اس سے تائیوان کو فوجی تنازعہ کی خطرناک صورتحال میں دھکیل دیا جائے گا ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔