وینیز ویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ وینزویلا کے عوام اپنی قیادت منتخب کرنے کا فیصلہ خود کرتے ہیں اور امریکہ کو وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں مادورو نے کہا کہ ابھی کچھ آئینی اور ادارہ جاتی طریقہ کار کی تکمیل باقی ہے ، لیکن امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس وینزویلا کے صدارتی انتخابات کا مکمل ریکارڈ اور ثبوت موجود ہیں۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے “زبردست شواہد” کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد یو ایف ڈی آر کے امیدوار ایڈمنڈو گونزالیز 28 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔
مادورو نے کہا کہ انتخابی نظام پر شدید حملہ کیا گیا ہے۔ نتیجتاً 31 جولائی کو انہوں نے سپریم کورٹ کے الیکٹورل ڈویژن میں ایک مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کی جائے تاکہ متعلقہ حقائق واضح ہو سکیں۔
وینزویلا میں 28 جولائی کو صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 10 امیدواروں نے حصہ لیا۔ وینزویلا کے قومی انتخابی کمیشن نے 29 جولائی کی علی الصبح اعلان کیا کہ حکمراں گرینڈ پیٹریاٹک الائنس کے امیدوار اور موجودہ صدر نکولس مادورو دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
Trending
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔