پشاور:وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائیگا۔ وزیراعلی نے 5 گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔وقت ختم ہونے پر وزیراعلی واپس روانہ ہوئے ہیں۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے آج اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کیا، وزیر اعلی ایک بار پھر اٹک پار جاکر پنجاب کی سرزمین پر احتجاج کیا، وزیراعلی نے 5 گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ احتجاج کا وقت ختم ہونے پر وزیراعلی واپس روانہ ہوئے ہیں، راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی احتجاج کا وقت ختم ہوا، عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائیگا۔
بیرسٹر سیف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ برہان کے مقام پر شیلنگ کرکے قافلے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، کنٹینرز ہٹاکر قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے، راستے میں آئی مزید رکاوٹیں بھی ہٹا کر آگے بڑھیں گے۔
عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل لوٹنا اور سیاست کے لئے استعمال کرنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے، علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگا کر توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جعلی درباری وزراء کی پریس کانفرنسز سے ان کا خوف عیاں ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم ہر حال میں لیاقت باغ میں پہنچیں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی أئی کی کال پراحتجاج کر رہے ہیں، ہم پرامن لوگ ہے ہمارے احتجاج پرامن ہوتے ہے۔.
شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این او سی کینسل ہونے پر ہم نے پر امن احتجاج کی کال دی، مجھ سمیت ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر ریڈ ہوئے، کئی مقامات سے ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ آج صبح لیاقت باغ کے تمام راستے بلاک کیے گئے، چھوٹی گلیاں، بڑے روڈ بند کیے گئے، لوگوں پر تشدد، شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے، لوگوں پر ایکسپائر شیل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے پنڈی اور لاہور میں این او سی کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے، سب کے سامنے ہے۔
Trending
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف
- بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
- ورلڈکپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست، پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
- میرے لیے وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، قصور بنتا ہے تو وزارت قربان کردوں گا، مصطفیٰ کمال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔