فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے اسرائیل کی سلامتی کی حمایت اور اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، لیکن جنگ بندی کے لئے اسرائیل کو جنگ میں ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جانی چاہیئے۔ اسی رات انگریزی میں ایک ویڈیو بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس کے جواب میں کہا کہ “اسرائیل فرانس کی حمایت کے بغیر جیت جائے گا، لیکن ان کی ذلت اسرائیل کی فتح کے بعد طویل عرصے تک رہے گی”۔
اسرائیل میں ہونے والے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً ایک چوتھائی اسرائیلیوں نے گزشتہ سال ملک چھوڑنے پر غور کیا ہے۔ یہ سروے گذشتہ ہفتے اسرائیلی بالغ افراد کے نمائندہ گروپ کے درمیان کیا گیا تھا۔سروے کے مطابق ایک فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ اسرائیل چھوڑ چکے تھے اور بعد میں واپس آئے ہیں یا واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 23 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ انہوں نے عارضی یا مستقل طور پر اسرائیل چھوڑنے پر غور کیا ہے ، لیکن ابھی تک ایسا کیا نہیں۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post