لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈوری کورین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر کار دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص کار کا ڈرائیور میتھیو لیولزبرگ ہے جس کا تعلق کولوراڈو سے ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کے موبائل فون سے “سیاسی عدم اطمینان،” “علاقائی تنازعات سے جڑے مسائل، اور “گھریلو مسائل” سے متعلق ریکارڈ ملا ہے ۔
ایف بی آئی کے لاس ویگاس فیلڈ کے ایجنٹ اسپینسر ایونز نے کہا کہ لیولزبرگ ایک فوجی تھا جو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر سمیت دیگر مسائل کا شکار تھا اور یہ واقعہ ایک خودکشی کا واقعہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ پہلے پیش آنے والے واقعات سے زیادہ عوامی نوعیت کا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کار اب بھی بڑے پیمانے پر شواہد کا تجزیہ کر رہے ہیں جن میں بر آمد ہونے والے دو سیل فونز کا ڈیٹا بھی شامل ہیں۔
پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ اس واقعے کا تعلق یکم جنوری کی صبح کو لوزیانا کے واقعے سے نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ یکم جنوری کو ، نیواڈا کے لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے سامنے ٹیسلا الیکٹرک پک اپ ٹرک ایک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص ہلاک اور گاڑی کے قریب موجود سات افراد معمولی زخمی ہوئے تھے ۔ اسی دن علی الصبح، لوزیانا کے نیو اورلینز میں ایک کار کے جان بوجھ کو ایک ہجوم سے ٹکرانے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو ئے
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔