بیجنگ : برطانیہ کے 48 گروپ کلبوں، چائنا برطانیہ بزنس کونسل اور برطانیہ میں چائنا چیمبر آف کامرس نے مشترکہ طور پر لندن میں “آئس بریکر” 2025چینی نئے سال کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ برطانیہ میں چینی سفیر زنگ زہ گوانگ سمیت چین اور برطانیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو چلائی گئی۔ اسی دن آئرلینڈ میں چینی سفارت خانے نے چینی نئے سال کا جشن منانے کے لیے ڈبلن میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ استقبالیہ تقریب میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹول گالا کی پروموشنل ویڈیو چلائی گئی اور مہمانوں نے چینی نئے سال کے گرم جوش ماحول اور چینی ثقافت کی انوکھی کشش کو محسوس کیا۔ 20 جنوری کو 2025 “ہیپی نیو ایئر” ایونٹ پرفارمنس یونان کے پیریوس کے میونسپل تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی پہلی بار اس تھیٹر میں نقاب کشائی کی گئی ، جس میں اسپرنگ فیسٹیول گالا کے حیرت انگیز موضوعات اورجشن بہار کے گہرے ثقافتی معنی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ ادھر کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے بڑے کاروباری اضلاع میں حال ہی میں سی ایم جی 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو 928 بڑی اسکرینز پر بیک وقت چلائی گئی ، جس نے بےشمار چینی اور غیر ملکی ناظرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ