by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی؛ جرم کی فرضی کہانی کیلئے قتل کرنے کا طریقہ کار اے آئی سے پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

کراچی(پی این پی) جرم کی فرضی کہانی کیلئے قتل کرنے کا طریقہ کار اے آئی سے پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوجوان نے باپ کی توہین کرنے والے کیخلاف کارروائی کیلئے اے آئی سے مدد مانگی تھی، این سی سی آئی اے حکام کے مطابق پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی نے قتل کیلئے اے آئی سے مدد طلب کی تھی،4ستمبر کو اے آئی کے سیفٹی گائیڈ نے نوجوان کے مشکوک سوالات کو خلاف ورزی قرار دیا، اے آئی سیفٹی گائیڈ نے نوجوان کی مبینہ سرگرمیوں کی اطلاع امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو دی،امریکی تحقیقاتی ادارے نے نوجوان کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پاکستانی ایجنسی کو دی۔

این سی سی آئی اے نے اطلاع ملنے پر پی ایس سی ایچ ایس میں کارروائی کرکے نوجوان کو حراست میں لیا، این سی سی آئی اے کے مطابق نوجوان کرائم سٹوری کی سکرپٹنگ کیلئے اے آئی سے مدد حاصل کررہا تھا، نوجوان نے والد کی بے عزتی کرنے والے شخص کے قتل کے حوالے سے اے آئی سے مدد مانگی تھی،حکام کے مطابق  نوجوان نے بتایا کہ حقیقت میں اس کے والد کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، نوجوان نے بتایا کہ وہ خود سے بنائی گئی کرائم سٹوری پر کام کر رہا تھا، نوجوان کو تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا، نوجوان نے فرضی قتل کے حوالے سے اے آئی سے مدد لی، نوجوان نے کلاوڈ کو فرضی سین بتایا کہ ایک پولیس اہلکار نے اس کے والد کی بے عزتی کی ہے، نوجوان نے کلاوڈ سے سوال کیا کہ اس کے والد کی توہین کرنے والے کا قتل کیسے کیا جائے۔



PNP

Comments are closed.