پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کےلئے تیار ہے، چودھری شجاعت
بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ بھارت اپنی بھونڈی پالیسیوں کی اصلاح کرئے۔
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدروسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد اور سیکرٹری جنرل طارق حسن نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوششں کررہا ہے لیکن یہ ممکن نہیں۔ کسی بھی بھارتی جارحیت کا پاک فوج جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ ملکی دفاع کے لئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملکی صورتحال کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ان سے رابطوں کو وسیع کرنا چاہیے۔
پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان و بھارت کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی سے ہونے والے 1960 میں سندھ طاس معاہدے کی بھارت مسلسل خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے۔ بھارت نے معاہدے کے باوجود پاکستان کو پانی سے محروم رکھا ہوا ہے جو المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے عالمی قوتیں اسکا نوٹسں لیں۔ بھارت اپنی نیت اچھی کرے۔ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ بھارت اپنی بھونڈی پالیسیوں کی اصلاح کرئے۔