by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول اے آئی کاشکار بن گئے، خاتون کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی

کراچی(پی این پی)سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول اے آئی کاشکار بن گئے، خاتون کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن عدالت کراچی میں درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ سوشل میڈیا پر خاتون سے بات چیت ہوئی،خاتون کی شکل دیکھے بغیر نکاح کرلیاتھا،وکیل عامر نوازنے کہا کہ جب بھی خاتون کو چہرہ دکھانے کا کہتا اے آئی سے بنائی تصاویر شیئر کردیتی،غلام رسول نے 23فروری 2026کو ویڈیو کال پر خاتون سے نکاح کیا، خاتون نے نکاح والے دن بھی نقاب کیا ہوا تھا، نکاح کے بعد خاتون کی تصویر بالکل مختلف تھی، خاتون کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد دوری اختیار کرلی تاہم نکاح برقرار رہا،درخواست گزار نے خاتون کو 2اگست کو طلاق دی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون کے خلاف این سی سی آئی میں شکایت بھی درج کروائی تھی،طلاق کے بعد خاتون کروڑوں روپے کی ڈیمانڈ کررہی ہے،عدالت نے پولیس سے 17اگست تک رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے ایس پی کمپلین سیل اور ایس ایچ او ڈیفنس کو نوٹس جاری کردیئے۔



PNP

Comments are closed.