بیجنگ:2025 گلوبل ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن سمٹ 22 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔جس کا موضوع ہے “ڈیجیٹل انٹیلی جنس دور میں مشترکہ ترقی کی جائے” ۔سمٹ میں 48 ممالک اور خطوں کے 136 اداروں کے تقریباً 400 غیر ملکی نمائندوں اور 150 چینی کاروباری اداروں نے شرکت کی۔سمٹ میں متعدد اتفاق رائے طے پائے اور 2025 کے گلوبل ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن سمٹ کے لئے بیجنگ انیشی ایٹو جاری کیا گیا۔
بیجنگ اینشی ایٹو کے تحت درج ذیل امور شامل ہیں: عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لئے ایک ڈیجیٹل اور سمارٹ تعاون کے نظام کو تشکیل دیا جائے۔ ڈیجیٹل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے منافع کا اشتراک کیا جائے اور ایک کھلا اور منصفانہ جدت طرازی کا ماحول تخلیق کیا جائے۔ عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کی لبرلائزیشن اور سہولت کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل انٹیلی جنس دور کی نئی برتریوں کو بروئے کار لایا جائے۔ سبز اور کم کاربن تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے اطلاق کو مضبوط بنایا جائے۔مصنوعی ذہانت کی صحت مند ترقی کو فروغ دیتے ہوئے انسانیت کی مشترکہ فلاح و بہبود میں اضافہ کیا جائے اور عالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے عالمی صنعتی و کاروباری تعاون کو گہرا کیا جائے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔