بیجنگ: چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے نیکوسر ڈین کو رومانیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ رومانیہ عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک ہے۔ ایک طویل عرصے سے چین اور رومانیہ ایک دوسرے کا احترام کرتے آئے ہیں اور ایک دوسرے کو مساوی سمجھتے ہیں۔ دونوں ممالک کا باہمی فائدہ مند تعاون مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور ان کی روایتی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ اس وقت دنیا ایک صدی کی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ۔ اچھے دوست اور شراکت دار کے طور پر، چین اور رومانیہ کو رابطوں کی مضبوطی، اتفاق رائے کو بڑھانے، تعاون کو گہرا کرنے، وقت کے مواقع سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانے اور خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین۔رومانیہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کا ایک نیا باب رقم کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانے کے لیے منتخب صدر ڈین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی